حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی رحمت آباد قبرستان کے پیش نماز و معروف خطیب و عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مولانا عزیز حیدر زیدی نے علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے ممتاز عالم دین، خطیب اہل بیت (ع) اور داعی وحدت علامہ محمد عون نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، ان کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم وحدت و اخوت کے داعی اور قوم کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی دینی، علمی و مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
عون بھائی جب قم میں زیر تحصیل تھے تو اس وقت سے سے ہی حقیر کی ان سے کافی قربت تھی اور آپ بہت ہی جوش مزاج تھے اور ہمیشہ خندہ پیشانی سے گفتگو کرتے ہوئے ملتے تھے۔مرحوم نے ساری زندگی ذکر محمد (ص) و آل محمد (ع) کی ترویج و اشاعت میں صرف کی، مرحوم شہدائے کربلا (ع) کے فضائل و مصائب کے ذریعے عزاداران حسینی (ع) کے قلوب کو منور کرتے رہے، ان کے انتقال پیدا کونے والا خلاء بامشکل پر ہوسکے گا۔
خداوند متعال انہیں محمد و آلِ محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور اُن کےتمام خانوادے کو بالخصوص ان کے برادر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب اور مولانا مرحوم کے پورے گھر کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔الہی آمین۔